باجوڑ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

باجوڑ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی
باجوڑ: خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔