ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو واضح برتری

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو واضح برتری
پبلک نیوز: ضمنی الیکشن میں حزب اقتدار کی جماعت پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب قرار، پی پی 51 وزیر آباد میں بھی ن لیگ نے میدان مار لیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب قرار پائے ہیں۔پی پی 51 وزیر آباد میں بھی ن لیگ نے میدان مار لیا، جبکہ این اے 45 کرم پر بھی پی ٹی آئی پر آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ ہے۔ڈسکہ میں پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز میں پھنسی خواتین کو سکیورٹی کی موجودگی میں باہر نکال دیا گیا، پولنگ کے دوران نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔