پاکستان کا 2026 میں عرب ممالک میں 8 لاکھ شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع  پیدا کرنے کا ہدف

پاکستان کا 2026 میں عرب ممالک میں 8 لاکھ شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع  پیدا کرنے کا ہدف

(ویب ڈیسک )اوورسیز کے مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جامع اصلاحات جاری ہیں ۔

خلیج ٹائمزنے حکومت پاکستان کے ان اقدامات کو معیشت کی بہتری کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان رواں برس یو اے ای اور دیگر  ممالک میں 800,000 ملازمتوں کےحصول کاارادہ رکھتا ہے،گزشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں 60,000 کااضافہ کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر برائےاوورسیزپاکستانی چوہدری سالک حسین کے مطابق ملک کی افرادی قوت کی برآمد 2025 میں740,000 تھی،2026 میں افرادی قوت  800,000 تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں بہتری کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں،اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ برس تقریبا 40 ارب ڈالر پاکستان بجھوائے۔گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی نے بھی صحت اور زراعت کے شعبوں میں  10,500 ملازمتیں پاکستان کو فراہم کیں۔

بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہنر مندی کے فروغ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی حثییت رکھتا ہے۔

Watch Live Public News