بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے  آج ملاقات متوقع

بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے  آج ملاقات متوقع

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا،  ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے  ذرائع  کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم  شہباز شریف نے عید کی مبارکباد کیلئے چیئرمین پی پی   بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق   بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات بھی  وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

Watch Live Public News