ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آسٹریلیا کی مشہور کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ (BBL) کے مینز پلیئرز ڈرافٹ کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں پاکستان کے 7 کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کے لیے چُن لیا ہے۔
ڈرافٹ میں چار کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری جبکہ تین کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔ پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سب سے پہلے منتخب ہونے والے پاکستانی کھلاڑی تھے، جنہیں برسبین ہیٹ نے پلاٹینم کیٹیگری میں چُنا۔
حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز نے دوبارہ ری ٹین کیا، حالانکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز بھی انہیں حاصل کرنے کی خواہش مند تھی، مگر موجودہ ٹیم نے اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھا۔

محمد رضوان کو میلبرن رینیگیڈز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا، جبکہ بابر اعظم کو پہلے ہی سڈنی سکسرز نے پری سائن کر لیا تھا۔
گولڈ کیٹیگری میں تین پاکستانی کرکٹرز منتخب ہوئے:
حسن علی کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے
شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے
اور حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
تاہم، ویمنز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں اس بار کوئی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر منتخب نہ ہو سکی۔