ویب ڈیسک: بی جے پی دو تہائی اکثریت حاصل کر کے بھارت میں ہندوتوا ایجنڈے کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے 20 منحرف ارکان کی علیحدگی پر بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی۔ مبصرین نے بی جے پی کے اس اقدام کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ بی جے پی سیاسی فائدے کے لیے مخالف جماعتوں میں تقسیم کو ہوا دے رہی ہے۔ بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے۔ علاقائی جماعتوں کے اختلافات کو سیاسی حکمتِ عملی کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحاد عددی برتری مستحکم کر رہا ہے۔ دو تہائی اکثریت مرکز میں آئینی ترامیم کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ عددی برتری سے پالیسی سازی میں توازن متاثر ہو گا۔