باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے لیے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی۔ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئبا) نے رکنیت معطل کر دی ہے۔

پی بی اے میں دو دھڑے بن جانے کی وجہ سے پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر ساکھ متاثر ہوئی۔ فیڈریشن کے دونوں کے درمیان 24 جنوری کو لاہور میں انتخابات ہوئے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں دھڑوں نے انتخابی عمل سے متعلق انتخابی دستاویزات آئیبا کو بھجوائیں۔

جہانگیر گروپ نے انتخابی دستاویزات 2 فروری کو جبکہ 3 فروری کو خالد محمود گروپ نے اپنی دستاویزات انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کو بھجوائیں۔ جس پر آئیبا نے پی بی ایف کو خط لکھا کہ پاکستانی رکنیت معطل کرتے ہوئے ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خط میں آئیبا آئین کے آرٹیکل 7.2 کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق ایک ہی ملک کی دو فیڈریشنز نہیں ہو سکتیں۔ ساتھ ہی ساتھ پی بی اے کے انتخابی طریقہ کار پر بھی سوال اٹھائے گئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔