وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ

ویب ڈیسک:وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر ، ایئر چیف اور وزراء بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے پی این ایس تیمور پر پاکستان فلیٹ کمانڈر سے بریفنگ لی، پاک بحریہ کی جنگی تیاری، آپریشنز اور حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ، وزیراعظم نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی، پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، بحری حدود کا دفاع اور تجارتی راستوں کا تحفظ قابلِ تحسین ہے، پاک بحریہ نے دشمن کے سمندری خطرات کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

آپریشن دوارکا جیسے تاریخی کردار دوبارہ ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی، وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News