ملک بھر کے کروڑوں صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

ملک بھر کے کروڑوں صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

(ویب ڈیسک) ملک بھر کے کروڑوں صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ڈسکوز کی کواٹر ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ملک بھر کے کروڑوں صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔جنوری سے مارچ کواٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 63 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔کواٹر کے دوران ڈسکوز نے 11 فیصد زائد بجلی خریدی۔

فیسکو کی جانب سے صارفین کو  دس ارب روپے کے ریلیف  کی درخواست کی گئی ہے۔گیپکو کی جانب سے صارفین کو  5 ارب سے زائد کے ریلیف کی درخواست،ہزکو کی جانب سے 10 ارب روپے سے زائد ریلیف کی درخواست کی گئی ہے۔

سیپکو کی جانب سے صارفین کو2 ارب روپے سے زائد  کا ریلیف دینے کی استدعا کی گئی ہے۔آئیسکو کی جانب سے صارفین کو 6 ارب روپے سے زائد کی ریلیف کی استدعا  کی گئی ہے۔

لیسکو کی جانب سے صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کے ریلیف کا مطالبہ ، میپکو کی جانب سے 6 ارب سے زائد اور پیسکو کی جانب سے 8 ارب سےزائد کا مطالبہ کیا گیا۔ٹیسکو کی جانب سے 3 ارب اور کیسکو کی جانب سے 2 ارب سے زائد کے ریلیف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈسکوز کی جانب سے کمی کیپسٹی چارجز کی مد میں فرسٹ کواٹر میں  36 ارب 84 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ ڈسکوز کی جانب سے سسٹم استعمال چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ڈسکوز کی جانب سے  انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کے ریلیف کی درخواست کی گئی ہے۔

Watch Live Public News