ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور دوحہ میں طے پانے والے پاکستان افغانستان معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہی امن کی اصل ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ملک میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔