کراچی کے فوڈ سینٹر ، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

کراچی کے فوڈ سینٹر ، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

ویب ڈیسک:شہر قائد کے فوڈ سینٹر اور بریانی سینٹرز کو مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف، گلبرگ پولیس نےفیڈرل بی ایریا موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کی، کارروائی کے دوران 2 ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق  چھاپہ مار کارروائی میں 80 کلو گوشت قبضے میں لے لیا گیا، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں،پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی۔

گودام پر چھاپہ مارا تو بڑی تعداد میں ثابت مردہ مرغیاں اور گوشت ملا،پولیس کی اطلاع پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی افسر بھی پہنچ گئیں۔

گودام سے 80 کلو گوشت قبضے میں لے لیا گیا،ایک کلو گوشت لیبارٹری معائنے کیلئے سیل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مردار گوشت شہر کے فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے،مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور کن کو سپلائی کی جارہی تھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

Watch Live Public News