پاکستان کا شاہین دوم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا شاہین دوم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: پاکستان کا شاہین دوم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا، اس کا مقصد بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی تھا، سائنسدانوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تربیتی لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیلسٹک میزائل شاہین II کےکامیاب لانچنگ پر پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ شاہین II کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی،پوری قوم کو اپنے باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ شاہین II میزائل کا کامیاب تجربہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے،دفاعی اداروں، باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیلسٹک میزائیل شاہین-ٹو کے کامیاب تجربے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے شاہین-ٹو کے کامیاب تجربے  پر سائنسدانوں و انجنیئرز کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ہماری میزائیل ٹیکنالاجی ہمارے سائنسدانوں و انجنیئرز کی مہارت اور لگن کی آئینہ دار ہے، شاہین -ٹو کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے خوف کا پیغام ہے،باعثِ فخر ہے، کہ میزائیل ٹیکنالوجی  ارضِ وطن کے لیے میری والدہ کا تحفہ ہے۔

Watch Live Public News