آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ کے طلبا کی مفتی عبد الرحیم کیساتھ خصوصی نشست

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ کے طلبا کی مفتی عبد الرحیم کیساتھ خصوصی نشست
کیپشن: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ کے طلبہء کی مفتی عبد الرحیم صاحب کیساتھ خصوصی نشست

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلباکی چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم صاحب کے ساتھ خصوصی نشست۔ مفتی عبدالرحیم صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں ریاست کے تحفظ کے پیغام کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں ریاست کا تحفظ جہاد فی سبیل اللہ کے مترادف ہے۔ بلوچستان میں انتشار پھیلانے والوں کے کیخلاف ہماری نوجواں نسل متحد ہے ۔ بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ پاک افواج عوام میں سے ہیں اور عوام پاک افواج سے ہیں، یہ سرحدوں پر جان کا نظرانہ دینے والے ہمارے بیٹے ہیں۔

مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کے باعث عالمِ اسلام میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ اِس کا واضع ثبوت معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری بہادر افواج کی بہترین کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجواں نسل کو وطن عزیز کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا ۔ ہم سب کو ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح رہنا ہو گا۔

Watch Live Public News