(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارش شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں جن میں کورنگی ، ملیر ، گلشن حدید، لانڈھی ، ایئر پورٹ روڈ، شارع فیصل ، ڈیفنس اور کلفٹن کے اطراف تیز بارش سے شروع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 36 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کراچی گلستان جوہر بلاک 18 میں بجلی بحال نہ ہو سکی۔گلستان جوہر بلاک 18 کے بیشتر اپارٹمنٹس گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہے۔بجلی مسلسل بند ہونے کے سبب علاقہ مکین شدید ازیت و پریشانی کا شکار ہیں ۔