ویب ڈیسک: کراچی شہر میں طوفانی بارشیں، نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، متعدد نجی اسکولوں نے کل اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے فیصلے کی تاخیر کے باعث نجی اسکولوں نے خود چھٹی کا اعلان کردیا، متعدد اسکولوں نے طلبہ کو گھر بیٹھے آن لائن کلاسز کی ہدایت دے دی۔
سرکاری طور پر اسکول بند رکھنے کا اعلان فی الحال نہ ہوسکا۔
چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ سے غیر یقینی موسم، پانی اور بجلی کی خراب صورتحال کے پیش نظر جمعرات کو اسکولوں اور کالجوں کی تعطیل کا اعلان کیے جانے کی درخواست کی۔
کہا کہ کل بچوں کو اسکول کالج آنے میں بہت دشواری پیش آنے گی، موسم اور دیگر معاملات ابھی تک بہتر نہیں ہیں،
چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو اپنے اداروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے بارش و شہر کی صورتحال کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔
