کراچی : آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں ۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ دریافت ذخائر سے یومیہ 2 ہزار بیرل خام تیل جبکہ 13 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔ خام تیل اور گیس کی نئی دریافت توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل ماہرین کی جارحانہ تلاش کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔