پی ایس ایل6 کا میدان سج گیا، افتتاحی تقریب آج

پی ایس ایل6 کا میدان سج گیا، افتتاحی تقریب آج

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے لئے میدان سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی، کراچی اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لیگ پی ایس ایل سیزن 6 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔ افتتاحی میچ میں آج کراچی کنگزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا زورکا جوڑ پڑے گا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لئے سر دھڑکی بازی لگائیں گی۔

پہلے20 میچز کراچی جبکہ ناک آؤٹ مرحلہ اورفائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔