جیمز فالکنر کے ماضی کے ’اسکینڈلز‘ بھی سامنے آگئے

جیمز فالکنر کے ماضی کے ’اسکینڈلز‘ بھی سامنے آگئے
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر جانے والے جیمز فالکنر کی ماضی میں بھی مختلف اسکینڈلز کے سبب جگ ہنسائی ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر بعض صارفین فالکنر کے وہ واقعات شیئر کررہے ہیں جن کی وجہ سے اس آسٹریلوی کرکٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جیمز فالکنر اپنے ایک بیان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر پسندیدہ ٹیم قرار دے چکے ہیں، ان کو انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران الکوحل پی کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور گاڑی چلانے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔وہ بگ بیش لیگ میں نکالے جانے پر اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز کو بھی شدید برا بھلا کہنے میں ملوث پائے گئے۔ جیمز ماضی میں ہم جنس پرست آسٹریلوی کرکٹر ہونے کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔ مذکورہ بالا اسکینڈلز اور واقعات کی وجہ سے جیمز فالکنر ہمیشہ سے تنقید کی زد میں رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔