سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم  کا 5 روزہ ریمانڈمنظور ۔۔۔بنگلہ دیش سے  چھپ چھپا کر ممبئی پہنچا ۔   رپورٹ کے مطابق عدالت میں ملزم نے اپنا نام بتایا۔ جب عدالت نے ملزم سے پوچھا کہ کیا پولیس کے خلاف اس کی کوئی شکایت ہے۔  توملزم نے کہا کہ ’نہیں۔

ممبئی کے مضافات سے گرفتار ہونے والے ملزم کا نام وجے داس بتایا جا رہا ہے لیکن اس کا اصل نام محمد شریف الاسلام شہزاد ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ’مشتبہ بنگلہ دیشی چھ یا سات مہینے پہلے ممبئی آیا تھا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔‘

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ہمیں جائے وقوع سے چاقو ملا ہے۔ لیلاوتی اسپتال میں ہم نے سیف کی جسم سے نکلا چاقو کا ٹکڑا برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے عدالت میں مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔ چاقو کے 3 ٹکڑے ہوئے ہیں، 2 ٹکڑے مل گئے ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔

  ملزم نے واقعہ کے وقت جو  لباس پہن رکھا تھا اسے کہیں چھپا دیا ہے۔ پولیس   رپورٹ کے مطابق کہ ملزم خفیہ راستے سے بنگلہ دیش سے ہندوستان آیا تھا۔ اس کی یہاں کس نے مدد کی اور اسے کون سہارا دے رہا تھا۔ یہاں اس کے جاننے والا کون کون رہ رہا ہے اس کی تحقیقات کرنی ہے۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کی 14 دنوں کی کسٹڈی مانگی۔  جس پر عدالت نے پولیس کو صرف 5 روز کی کسٹڈی دی۔

عدالت میں ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ متاثرہ شخص ایک معروف شخصیت ہے اس وجہ سے اس معاملے کو اس قدر طول دیا جا رہا ہے۔ جب کہ سرکاری وکیل نے کہا کہ اسے معلوم ہے کہ کس علاقے میں مشہور شخصیات رہتی ہیں۔ اسے معلوم ہے وہاں سیکیورٹی ہوتی ہے۔ اس کے باوجود ملزم گھر کے اندر پہنچا مطلب اس نے پلاننگ کی تھی۔ ساتھ ہی وکیل نے کہا کہ ملزم کے خون کے نمونے لینے کی ضروررت ہے۔

یادرہے ملزم کی عدالت میں پیشی سے قبل پولیس  نے ملزم کا میڈیکل معائنہ کرانے کے لیے بھابھا اسپتال لے گئی تھی۔

Watch Live Public News