ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر، لیکن سب سے کم عمر صدر کون تھا؟

ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر، لیکن سب سے کم عمر صدر کون تھا؟

ویب ڈیسک:ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا, امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کےلیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  78 سالہ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو اپنی دوسری مدت صدارت کا آغاز کررہے ہیں، اور اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے معمر شخص بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ رخصت ہونے والے صدر جوبائیڈن کے پاس تھا ، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ حلف کے دن کی عمر کے حساب سے ان سے پانچ ماہ بڑے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946 کو کوئنز نیویارک میں پیدا ہوئے، وہ دوسری جنگ عظیم کے ختم ہونے کے ایک سال بعد پیدا ہوئے تھے، سنہ 2017 میں 70 سال کی عمر میں ٹرمپ نے امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر حلف لیا تھا اور اس وقت وہ رونالڈ ریگن سے بڑے تھے، جو 1981 میں تقریباً 70 سال کی عمر میں صدر بنے تھے۔

امریکی صدور کی اوسط عمر عہدہ سنبھالتے وقت 57 سال ہے، جس کا آغاز 1789 میں پہلے صدر جارج واشنگٹن سے ہوا تھا، جو اس وقت 57 سال کے تھے۔ امریکی تاریخ میں سب سے کم عمر صدر تھیوڈور روزویلٹ تھے جو 1901 میں صدر ولیم میک کینلی کے قتل کے بعد صرف 42 سال کی عمر میں صدر بنے تھے۔
 

Watch Live Public News