ویب ڈیسک: رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے فوری کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ میں تعینات پولیس اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر ایک شہری سے رشوت وصول کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے، بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا ہے اور شہری کو گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔
لاہور:یہ صاحب بسمہ اللہ پڑھ کررشوت لےرہےہیں،ذرائع کےمطابق یہ ویڈیومبینہ طورپررنگ روڈکی ہے۔ pic.twitter.com/cPBq06X2f3
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) January 19, 2026
ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا، جس پر پولیس اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔