ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، جب کہ کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، سوات، دیر، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔ عالمی فہرست کے مطابق لاہور پہلے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 565 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا جا رہا ہے۔