(ویب ڈیسک) امریکن قونصل جنرل کراچی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے امدادی ٹیموں، ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں،مشکل کی گھڑی میں گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔