علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر کی دھوم

علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر کی دھوم
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی نئی فوٹوز کو خوب سراہ رہے ہیں. علیزے شاہ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے انتہائی قلیل مدت میں خود کو منوایا اور انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنایا. وہ وقتاً فوقتاً انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کے لئے اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور ان کی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے چند تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’میری گم نامی کے نیلے رنگ کی لہروں میں سکون ہے‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار بھی نبھا چکی ہیں.اور مداحوں کی جانب سے ان کے کام کو خوب سراہا جاتا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔