(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 7 دنوں کی اوسط قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت عرب پلیٹس کے حساب سے نکالی جائے گی۔ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کر کے ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔
دستاویز کے مطابق روزانہ قیمت کی اشاعت کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری لازم نہیں ہو گی ۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے تعین کا مجاز نہیں ہو گا۔پٹرولیم لیوی کی شرح کابینہ کی مقرر کردہ بالائی حد سے زیادہ نہیں ہوگی۔
سات ورکنگ ڈیز میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد نہ ہونے پر اوسط ڈیوٹز اور اخراجات لاگو ہوں گے۔قابلِ اطلاق لیوی کی شرح وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن کو نوٹیفکیشن کے لیے فراہم کرے گی۔وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بغیر لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق اوگرا یکم جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر ریفرنس قیمتوں کی اشاعت کریگا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کریگا۔او ایم سیز اوگرا کی اجازت سے مارکیٹ شئیر کے مطابق پٹرول درآمد کر سکیں گی ،او ایم سیز کو کم از کم 10 ہزار میٹرک ٹن کی کھیپ درآمد کرنا ہو گی۔
پیٹرولیم مصنوعات پر دیگر تمام ٹیکسز نافذ العمل رہیں گے۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کا بھی روزانہ کی بنیاد پر تعین کا جائے گا۔