(ویب ڈیسک ) یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف فوری بحری ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان نے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کے خلاف سمندری پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے،'آنکھ کے بدلے آنکھ' کی بنیاد پر سعودی دشمن کا بحری محاصرہ کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بحری ناکہ بندی سعودی عرب کی جانب سے 12 سالہ ظالمانہ محاصرے اور وسائل کی لوٹ مار کا جواب ہے۔
خیال رہے کہ حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان 4 سالہ جنگ بندی کا باقاعدہ خاتمہ ہوگیا ہے۔مارچ 2022 کی غیر رسمی جنگ بندی کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر یہ پہلا باقاعدہ حملہ تھا۔