نقل کرنے والے طلبہ پر 3 سال تک کی پابندی لگانے کا فیصلہ

نقل کرنے والے طلبہ پر 3 سال تک کی پابندی لگانے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا بڑا اقدام ، طلبہ ہو جائیں ہوشیار ،اب نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر 1سے 3 سال تک پابندی کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہوکہتے ہیں کہ نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پراب 1سے 3 سال تک کی پابندی ہوگی، سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گےاور بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا۔اب نقل کروانے والے اساتذہ، والدین اور مافیا کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں400سےزائد موبائل فون پکڑے گئے اور کراچی، حیدرآباد اور رانی پور میں 196 طالبعلم نقل کرتے پکڑے گئےالبتہ 61 افراد کسی اورکی جگہ امتحان دینے پرپکڑے گئے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ میرپورخاص میں ایک بھی نقل کا کیس سامنے نہیں آیا، ٹیموں کوامتحانی مراکز میں الرٹ کردیا گیا ، ایسا قانون بنائے جارہے ہیں کہ سندھ سے مستقبل میں نقل کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔