حکیم شہزاد عرف لوہاپاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

حکیم شہزاد عرف لوہاپاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
کیپشن: حکیم شہزاد عرف لوہاپاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک: عدالت نے حکم شہزاد عرف لوہا پاڑ کو بڑاریلیف دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ادویات فروحت کرنے کے معاملے میں عدالت نے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ 

حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے 28 اکتوبر کو فرد جرم کے لیے حکیم شہزاد کو طلب کیا۔ 

چیرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے۔

Watch Live Public News