دوحہ میں پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیشرفت

دوحہ میں پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیشرفت

(ویب ڈیسک ) دوحہ میں پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  جلد پاک افغان سرحدی راہدیاں کھلنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  پاک افغان سرحدی راہداریوں کے کھلنے میں 24 سے 48 لگ سکتے ہیں، دونوں طرف کے حکام نے سرحدی کراسنگ کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  جن سرحدی کراسنگ کو کھولا جانا ہے وہاں حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاک افغان سرحدی راہداریوں کا کھولا جانا افغان طالبان کے جارحیت یا دہشت گردی نہ ہونے دینے سے مشروط ہو گا۔افغانستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد سے پاک افغان سرحد بند ہے ۔

Watch Live Public News