عدالتی حکم پرنادرا نے ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ دوبارہ بحال کردیا 

عدالتی حکم پرنادرا نے ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ دوبارہ بحال کردیا 

(ویب ڈیسک ) عدالتی حکم پرنادرا نے ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ دوبارہ بحال کردیا  ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے  ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا۔

نادرا ویریفیکیشن بورڈ نے ارشد خان کی شہریت کی تصدیق کر دی۔

ارشد خان چائے والے کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا انکے موکل کا مسئلہ حل ہو گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ نادرہ ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد خان اور اس کا خاندان باقاعدہ پاکستانی شہری ہے۔

خیال رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے می کہا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ارشد خان کی درخواست نمٹانے کے بعد عدالت نے  کیس خارج کر دیا۔

Watch Live Public News