باڈی بلڈنگ کے بڑھتے ہوئے شوق کے پیش نظر چین کی کمپنی نے باڈی بلڈنگ کی جانب رغبت رکھنے والے افراد کے لیے سلیکون باڈی سوٹ متعارف کروایا ہے ۔
چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے سلیکون باڈی سوٹ کو پہن کر باہر گھوم پھر سکتے ہیں۔ اس سے دیکھنے والے کو آپ کا جسم ایک باڈی بلڈر کی طرح نظر آئے گا۔ ان سوٹس کی قیمت 88 پاؤنڈ سے شروع ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد اداکاری کے دوران اس طرح کا لباس زیب تن کرتے ہیں تاکہ وہ پرکشش نظر آئیں۔