سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے

سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
کیپشن: سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر نمازِ ظہر کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس کی ایک مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں عدالتی شخصیات، وکلاء اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، بیرسٹر سرفراز متلو نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے عدالتی نظام کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے عدالتی فیصلے آج بھی قانونی حلقوں میں راہنمائی کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔

جنرل سیکریٹری سندھ ہائی کورٹ بار کا کہنا تھا کہ مرحوم کے فیصلے انصاف کی بالادستی کی بہترین مثال ہیں اور ان کی قانونی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران قانون و انصاف کی سربلندی اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں، جو عدلیہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News