(ویب ڈیسک) امریکی دھمکیوں کے باوجود ایرانی آئل ٹینکر نے بحفاظت بحیرہ عرب عبور کرلیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود ٹینکر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات آئل ٹینکر کو ایرانی بحریہ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی۔سیلی سٹی آئل ٹینکر اب ایران کے جنوبی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ 18 اپریل کو ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی تھی، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی ناکہ بندی کرنے کااعلان کیا تھا۔