اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان صوبائی کابینہ اور پارٹی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل وزیر اعظم کا اہم دورہ ہے وزیراعظم پارٹی ایم پی ایز کو اعتماد میں لیں گے۔ نوشہرہ انتخابات پر شکست کے حوالے سے وزیر اعظم کو اگاہ کیا جائے گا۔ سابقہ وزیر قانون سلطان محمد خان اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے نکالنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
سینیٹ انتخابات کے حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا جائے گا ، وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے بعد اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔