چوہدری پرویز الہٰی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

چوہدری پرویز الہٰی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی نےباقاعدہ طورپر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کوجوائن کرلیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور پرویزالہیٰ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ چودھری پرویزالہیٰ کی عمران خان سےملاقات ہوئی، حالیہ بحران میں مسلم لیگ ق کےکردارکوسراہتےہیں، پرویزالہٰی نےباقاعدہ طورپرپی ٹی آئی کوجوائن کرلیاہے، پرویزالہیٰ آج سےپی ٹی آئی کاحصہ ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ق لیگ کےرہنماآج سےپی ٹی آئی کاحصہ ہوں گے، پرویزالہیٰ اوران کےساتھیوں نےپی ٹی آئی کابھرپورساتھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ پرویزالہیٰ کوپی ٹی آئی کاصدربنایاجائےگا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کاساتھ ہمیشہ دیتےرہیں گے، پی ٹی آئی کومزیدمضبوط کریں گے، ن لیگ نے عمران خان کے دور کےترقیاتی منصوبے بند کردیئے، کوئی کام شہبازشریف نے ایسا نہیں کیا جس سے عام آدمی کا فائدہ ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔