ویب ڈیسک: (علی زیدی) مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر جیوڈتھ جوزف کا کہنا ہے کہ خوشی صرف ایک خواہش نہیں، بلکہ انسان کی فطرت کا حصہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہم سب خوشی کے لیے بنے ہیں، اور یہی ہمارا بنیادی حق ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جیوڈتھ، جو اپنی کتاب High Functioning: Overcome Your Hidden Depression and Reclaim Your Joy کے ذریعے ہائی فنکشننگ ڈپریشن پر روشنی ڈالتی ہیں اور خود بھی اس کیفیت سے گزر چکی ہیں۔ ان کے مطابق، کئی افراد بظاہر کامیاب نظر آتے ہیں مگر اندر سے جذباتی طور پر خالی اور بے سکون ہوتے ہیں۔
وہ بتاتی ہیں کہ بہت سے لوگ ’پیتھالوجیکل پروڈکٹیویٹی‘ یعنی حد سے زیادہ مصروفیت کے شکار ہوتے ہیں، جو اکثر ان کی خوشی کو نگل جاتی ہے۔ ایسے افراد کام میں اتنے ڈوب جاتے ہیں کہ اپنے جذبات کو پہچاننا اور ظاہر کرنا بھی بھول جاتے ہیں، جسے ان ہیڈونیا اور الیگزی تھائمیا کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر جوزف کے مطابق، اس کیفیت سے باہر آنے کے لیے پانچ "V’s" پر عمل ضروری ہے:
Validation (تسلیم کرنا): اپنے جذبات کو پہچانیں اور قبول کریں۔
Venting (اظہار): کسی قابلِ اعتماد فرد سے بات کریں، لیکن جذباتی اجازت لینا نہ بھولیں۔
Values (قدریں): ان چیزوں پر توجہ دیں جو زندگی کو مقصد دیتی ہیں، نہ کہ صرف کامیابیاں۔
Vitals (بنیادی ضروریات): نیند، غذا اور ورزش پر توجہ دیں۔
Vision (نظریہ): ماضی میں الجھنے کے بجائے مستقبل میں خوشی کی منصوبہ بندی کریں۔
ڈاکٹر جوزف نے خبردار کیا کہ ان تمام نکات پر ایک ساتھ عمل کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ یہ کوئی دفتر کا پروجیکٹ نہیں، بلکہ آپ کی زندگی ہے۔
ان کا کہنا ہے: "خوشی عارضی ہے، جیسے کوئی انعام یا نئی چیز خریدنے پر ملتی ہے، مگر اصل خوشی اندر سے آتی ہے، جسے کسی بچے کو سکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہم سب اس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔"