بلوچستان واقعہ، مقتولین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

بلوچستان واقعہ، مقتولین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک: گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہولناک ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، خاتون اور مرد کو جرگے کے حکم پر سرعام گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا، واقعہ کے وقت وہاں موجود لوگ ویڈیو بناتے رہے، مقتولین کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ ڈیگاری فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والی خاتون اور مرد کا پوسٹ مارٹم کرلیاگیا،  پوسٹ مارٹم کےمطابق خاتون کو سات گولیاں لگیں، مرد کو نو گولیاں لگیں۔

پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیاگیا،پوسٹ مارٹم کے مطابق دونوں کو چارجون 2025 کوقتل کیاگیا۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں قتل کیے گئے مرد اور خاتون کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں۔

واقعے میں جس خاتون کا قتل ہوا، اس کے پانچ بچے ہیں اور اس کے شوہر کا نام نور ہے، جب کہ مقتول مرد بھی پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کے چھ بچے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق دونوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جو کسی صورت قابل قبول نہیں، نہ معاشرہ اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی حکومت، حکومت ملزمان سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی۔

Watch Live Public News