(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ناگزیر سفارتی کردار کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و دوطرفہ سیکیورٹی اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا۔انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ناگزیر سفارتی کردار کی تعریف کی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کو خطے میں امن کے استحکام کا اہم ستون قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر علاقائی سلامتی کے لیے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران نے باہمی خوشحالی اور علاقائی امن کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔