انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات، عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات، عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی 27 مارچ تک انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی گئیں ہیں ۔ دوران سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان کے اسکین دستخط کے معاملے پر وکیل عمران خان نے کہا کہ درخواست پر دستخط عمران خان کے ہیں۔جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست پر عمران خان کے دستخط ابھی کروالیں جس پر عمران خان نے عدالت میں درخواست پر دستخط کیے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو آج سوا 2 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ حفاظتی ضمانت چاہیے تو عدالت میں مقررہ وقت پر موجود ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔