مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا

مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا
ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے برانڈ کے بعد اب ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ایمبولینس سروس کا آغاز ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے تحت کیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے آفیشل ہینڈل پر ایمبولینس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایمبولینس سروس کے آغاز کی باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا۔انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ کے بتایا گیا ہے کہ یہ سروس ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے تحت شروع کی گئی ہے۔ آفیشل ہینڈل پر شیئر کی گئی تصاویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے مولانا طارق جمیل سروس کا معائنہ کر رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس کے آغاز میں تعاون فراہم کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے جن کے تعاون سے یہ اس سروس کی شروعات ممکن بن سکی۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل مولانا طارق جمیل کا برانڈ ایم ٹی جے لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا ان کے خلاف کافی پراپیگنڈہ بھی کیا گیا۔ برانڈ سے متعلق مولانا طارق جمیل کا مؤقف ہے کہ ایم ٹی جے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ مدارس کو تعاون فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔