ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کی بس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین طالبات شہید اور متعدد بچے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا۔ خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا،معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہناہے کہ اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں،اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کامزید کہناہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔


