ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کی پابندی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی ائی کے اہلِ خانہ کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات کیلئے روکا گیا، سابق وزیر اعظم کی بہنوں سے بدسلوکی کی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو سڑک پر بٹھایا گیا۔ یہ اقدام غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں پنجاب حکومت سے فوری عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں سہیل آفرہدی نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریم نواز سے جیل و پولیس کو واضح ہدایات دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ ملاقاتوں کیلئے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے، بانی پی ٹی ائی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ امید ہے پنجاب حکومت فوری ایکشن لے گی۔