محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا

محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا
کیپشن: محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے درخواست جمع کرائی۔

اپوزیشن کے 74 ارکان نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا۔

پی ٹی آئی کے تین ارکان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔ علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔

سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق نے درخواست وصول کی جبکہ مشیر کے دفتر نے درخواست کے ساتھ ڈائری نمبر منسلک کیا۔

Watch Live Public News