اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) سمیت دیگر امور کے تنازعات پر حکومت کی بڑی بیٹھک، الیکشن کمیشن کے معاملہ پر ٹھوس مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ای وی ایم سمیت دیگر امور کے تنازعات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے معاملہ پر ٹھوس مؤقف اختیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں مشاورت دوران کہا گیا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں۔ طے پایا کہ فواد چودھری اور اعظم سواتی کے خلاف بھیجے جانے والے نوٹسز کا بھی جائزہ لینے کے بعد حکومتی ارکان مزیر مشاورت کریں گے۔