نئی ٹی 20 رینکنگ ، محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

نئی ٹی 20 رینکنگ ، محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کھلاڑی مارکرم ٹی 20 رینکنگ میں 2نمبر پر ہیں جبکہ انڈیا کے سوریا کمار تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹاپ 10 بولرز کی لسٹ میں کوئی بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریزشمسی دوسرے نمبر پر اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبرپرموجود ہیں۔ پاکستانی بالر شاداب خان 14ویں نمبر پر ہیں اس فہرست میں شاہین آفریدی 17 ویں سے 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف 21ویں نمبر پر آگئے ہیں .
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔