چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے، ترجمان ق لیگ

چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے، ترجمان ق لیگ
کیپشن: چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے، ترجمان ق لیگ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ق) نے وضاحت کی ہے کہ پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے۔

مسلم لیگ (ق) کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے گزشتہ روز پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن نے ملاقات کی تھی، تاہم چوہدری شجاعت کی اس عہدے پر تقرری کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سابق صدر رہ چکے ہیں، اور اس وقت ان کے بھائی چوہدری شافع حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔

مصطفیٰ ملک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News