راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
کیپشن: راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت پاک فوج کی 3 کمپنیاں 6 ماہ تک راولپنڈی میں خدمات انجام دیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی، جبکہ حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سیکیورٹی بھی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔

Watch Live Public News