ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 604 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 7 ہزار 379 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 6 ہزار 326 روپے پر برقرار رہی۔