پاکستان غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جا رہا ہے

پاکستان غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جا رہا ہے
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ پاکستان غیر یقینی صورتحال سے امن کی طرف جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کامیابی سے جاری آپریشن رد الفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا واحد مقصد پاکستانی عوا کی حفاظت اور دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1495994668533923842?s=20&t=FZpjx-jvL4Zv1AmkuuOrdQ ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہد کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1495994670404546560?s=20&t=FZpjx-jvL4Zv1AmkuuOrdQ

Watch Live Public News