سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیس آپریشن ،7 دہشتگرد جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیس آپریشن ،7 دہشتگرد جہنم واصل 

راولپنڈی :  سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز  نے   انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز کی موثر کاروائی میں سات دہشت گردو جہنم واصل  ہوگئے ہیں ۔ جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ   ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد  برآمد  کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔